LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

یلو لائن بی آر ٹی: رفتار اور معیار دونوں یقینی بنایا جائے، شرجیل میمن

یلو لائن بی آر ٹی: رفتار اور معیار دونوں یقینی بنایا جائے، شرجیل میمن

ویب ڈیسک

07-Oct-2026
|

تازہ ترین

یلو لائن بی آر ٹی: رفتار اور معیار دونوں یقینی بنایا جائے، شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے پر دن رات کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس میں یلو لائن بی آر ٹی کے مختلف تعمیراتی پیکیجز، پیش رفت اور اہم حصوں کا جائزہ لیا گیا، جبکہ متعلقہ حکام نے منصوبے پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔

شرجیل میمن نے ہدایت کی کہ تاج حیدر پل کے دوسرے حصے اور ڈیپوز کے تعمیراتی کام میں تیزی لائی جائے، منصوبے کے تمام حصوں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے اور رفتار کے ساتھ تعمیراتی معیار بھی یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یلو لائن بی آر ٹی کراچی کے جدید ماس ٹرانزٹ نظام کا اہم منصوبہ ہے، جس کی تکمیل سے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp