LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

غربت میں اضافہ تشویش ناک ہے، حکومت کے پاس کوئی مؤثر منصوبہ نہیں، حافظ نعیم

غربت میں اضافہ تشویش ناک ہے، حکومت کے پاس کوئی مؤثر منصوبہ نہیں، حافظ نعیم

ویب ڈیسک

10-Oct-2026
|

پاکستان

غربت میں اضافہ تشویش ناک ہے، حکومت کے پاس کوئی مؤثر منصوبہ نہیں، حافظ نعیم

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس معاملے پر بات نہیں کرنی تو وزیراعظم سے ملاقات کی ضرورت نہیں، پھر سڑکوں پر ہی ملاقات ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا کہ دو روز بعد اجلاس کے بعد جماعت اسلامی کا لانگ مارچ ملتان سے دوبارہ شروع ہوگا اور چاروں اطراف سے اسلام آباد کی جانب پیش قدمی کی جائے گی، جبکہ پیٹرولیم لیوی کے خلاف کل اوکاڑہ میں جلسہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کو آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط کرنا درست نہیں۔ حکومت کے پاس غربت کے خاتمے کا مؤثر منصوبہ نہیں، جبکہ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت بڑھ رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے گورنر راج اور ایمرجنسی کی باتوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت کسی کو سیاسی قیدی نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے عمران خان اور پی ٹی آئی کی اسیر خواتین کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp