وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کے اجتماع پر پابندی عائد کردی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر ایکٹ 2024 کے تحت بھی اجتماعات کی اجازت نہیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی کارروائی اور تین سال تک قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پابندیوں پر عمل کریں، غیر قانونی سرگرمیوں سے گریز کریں اور امن و امان برقرار رکھنے میں سکیورٹی اداروں سے تعاون کریں۔








