LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

کے پی کے میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ صدر اور وزیراعظم کی اہم ملاقات، وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

کے پی کے میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ صدر اور وزیراعظم کی اہم ملاقات، وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

ویب ڈیسک

10-Oct-2026
|

خاص خبریں

کے پی کے میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ صدر اور وزیراعظم کی اہم ملاقات، وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا،جبکہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ یا ایمرجنسی کے معاملے پر اتفاق ہوگیا ہے-

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی۔

بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور 13 اکتوبرکو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس بلانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم کی معاونت نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا الّلہ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر احد چیمہ نے کی

اجلاس میں سینیٹر شیری رحمان، سید نوید قمر، سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم نے صدر مملکت کی معاونت کی۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ اور ایمرجنسی کے معاملے پر اتفاق ہوگیا ہے اورفیصلہ کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گورنر راج کے نفاذ کی سمری صدر مملکت کو بھجوائی جا سکتی ہے۔ ادھر وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 9:30 بجے طلب کیا گیا ہے، جس میں مختلف آئینی آپشنز پر غور کیا جائے گا-

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp