LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

گورنر راج مسائل کا حل نہیں، حالات مزید خراب ہوں گے: بیرسٹر گوہر

گورنر راج مسائل کا حل نہیں، حالات مزید خراب ہوں گے: بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک

10-Oct-2026
|

تازہ ترین

گورنر راج مسائل کا حل نہیں، حالات مزید خراب ہوں گے: بیرسٹر گوہر

پشاور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں عملاً گورنر راج جیسی صورتحال ہے، وفاقی حکومت کی مداخلت سے صوبہ کمزور ہوا ہے، جبکہ گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سے حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے کے طریقہ کار پر اختلافات کو بات چیت کے ذریعے دور کیا جاسکتا ہے۔

اگر ایمرجنسی یا گورنر راج کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے تو وفاقی یا صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے اور تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ عوام بھی فیصلوں کی حمایت کریں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا مزید کسی تجربے کا متحمل نہیں ہوسکتا، سیاسی قیادت کو بصیرت سے کام لیتے ہوئے ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جن سے کشیدگی بڑھے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے مطابق ان کی جماعت کا لانگ مارچ چھ مطالبات کے لیے تھا، جو آئینی اور قانونی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کے 8 ارکان قومی اسمبلی اور 9 ارکان صوبائی اسمبلی کو اٹھایا گیا ہے یا وہ لاپتا ہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp