مردان: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ کل صوابی میں بڑا اجتماع ہوگا اور وہاں کا پلان سن کر مخالفین کے ہوش اڑ جائیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مردان کے منگا بازار میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ اس بار عوام کی اتنی بڑی تعداد جمع ہوگی کہ کسی کو گولی چلانے کی ہمت نہیں ہوگی۔
انہوں نے مردان کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج شہر میں ہر جگہ دفعہ 804 نافذ ہے۔
وزیراعلیٰ نے ملک بھر سے عوام کو اپیل کی کہ وہ اپنے پارلیمنٹیرینز کی قیادت میں کل صوابی پہنچیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوابی آنے والے شرکا کا استقبال کیا جائے گا اور ان کی دیکھ بھال بھی کی جائے گی۔








