LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

عالمی یومِ فوٹوگرافی، ورکنگ جرنلسٹس فورم کا فوٹو جرنلسٹس کو خراجِ تحسین

عالمی یومِ فوٹوگرافی، ورکنگ جرنلسٹس فورم کا فوٹو جرنلسٹس کو خراجِ تحسین

ویب ڈیسک

19-Aug-2026
|

شہر قائد

عالمی یومِ فوٹوگرافی، ورکنگ جرنلسٹس فورم کا فوٹو جرنلسٹس کو خراجِ تحسین

کراچی : ورکنگ جرنلسٹس فورم کے مرکزی صدر میاں خرم شہزاد اور مرکزی جنرل سیکریٹری ساجد احمد نے عالمی یومِ انسان دوستی اور عالمی یومِ فوٹوگرافی کے موقع پر دنیا بھر کے انسان دوست کارکنوں، صحافیوں اور فوٹو جرنلسٹس کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ انسان دوستی پوری انسانیت کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جبکہ صحافت معاشرے کے مظلوم اور نظرانداز طبقات کی آواز بننے کا مؤثر ذریعہ ہے۔

انہوں نے عالمی یومِ فوٹوگرافی کے موقع پر بالخصوص فوٹو جرنلسٹس کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوٹو جرنلسٹ اپنے کیمرے کے ذریعے تاریخ کے اہم لمحات، عوامی مسائل، انسانی دکھ اور معاشرتی حقائق محفوظ کرتے ہیں۔ ایک مؤثر تصویر بعض اوقات ہزاروں الفاظ سے زیادہ طاقتور ثابت ہوتی ہے۔

میاں خرم شہزاد اور ساجد احمد نے کہا کہ صحافی کا قلم اور فوٹو جرنلسٹ کا کیمرہ معاشرے کی سچائی محفوظ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔

انہوں نے ورکنگ صحافیوں اور فوٹو جرنلسٹس پر زور دیا کہ وہ سچائی، حقائق اور عوامی مسائل کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کا مرکز بناتے ہوئے مثبت معاشرتی تبدیلی اور انسانی اقدار کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp