LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

کراچی : دو مختلف ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، شوہر شدید زخمی

کراچی : دو مختلف ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، شوہر شدید زخمی

ویب ڈیسک

14-Aug-2026
|

کورٹ|کرائم

کراچی : دو مختلف ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، شوہر شدید زخمی

کراچی: شہر میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلا حادثہ گلشنِ معمار کے علاقے ناردرن بائی پاس، افغان کٹ انڈس چوک کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی کو نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی۔

حادثے کے نتیجے میں 45 سالہ تسلیمہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ ان کے شوہر 55 سالہ عبداللہ شدید زخمی ہوئے۔

چھیپا کے رضا کاروں نے لاش اور زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے وقت دونوں میاں بیوی موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں اور حادثے میں ملوث گاڑی اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب شارع فیصل پر پی اے ایف بیس کے قریب بھی ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق نوجوان راہگیر تھا، جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال منتقل کردی۔

متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی، جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp