LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

میئر کراچی کا رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

میئر کراچی کا رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

ویب ڈیسک

20-Aug-2026
|

شہر قائد

میئر کراچی کا رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی اور بیوٹیفکیشن کے کاموں کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام سے پیش رفت پر بریفنگ لی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے آئی آئی چندریگر روڈ، کھارادر، میٹھادر اور اولڈ سٹی ایریا کے مختلف مقامات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سڑکوں، بیوٹیفکیشن اور دیگر جاری منصوبوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میئر کراچی نے کہا کہ رات گئے دورے کا مقصد شہر کی مجموعی صورتحال کا براہِ راست جائزہ لینے کے ساتھ شہریوں کے مسائل اور شکایات سننا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو درپیش مسائل کا حل بلدیاتی حکومت کی ذمہ داری ہے، اس سلسلے میں عملی اقدامات جاری ہیں۔ جب تک شہریوں کے مسائل حل نہیں ہوتے، ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp