LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

کراچی: ڈاکس پولیس کی کارروائی، 3 مبینہ ڈاکو ہلاک، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد

کراچی: ڈاکس پولیس کی کارروائی، 3 مبینہ ڈاکو ہلاک، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد

ویب ڈیسک

19-Aug-2026
|

کورٹ|کرائم

کراچی: ڈاکس پولیس کی کارروائی، 3 مبینہ ڈاکو ہلاک، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد

کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ماڑی پور مچھر کالونی کے اخلاق چوک کے قریب مشتبہ ملزمان کی موجودگی پر کارروائی کی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرا شدید زخمی ہوا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ تینوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران کرائم سین یونٹ نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے، جبکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔

ایس ایچ او ڈاکس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت رحمٰن، عمر دراز اور ساجد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ مقابلے میں پولیس اہلکار کلیم اللہ بھی گولی لگنے سے معمولی زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے برآمد اسلحے، ایمونیشن اور موٹر سائیکل کی مزید جانچ کی جارہی ہے جبکہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp