LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

کراچی : ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

کراچی : ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

ویب ڈیسک

14-Aug-2026
|

کورٹ|کرائم

کراچی : ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

کراچی: ڈیفنس فیز 2 ایکسٹینشن اسٹریٹ 15، ایاز مسجد کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور مبینہ جوابی فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، جبکہ دوسرا ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

ایس ایچ او ڈیفنس اشرف جوگی کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت ذیشان منظور مسیح کے نام سے ہوئی ہے، جس کا مبینہ کریمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور پرس برآمد ہوا ہے۔ کرائم سین یونٹ نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے، جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں اور فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp