LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

میلاد النبی کا شایان نشان اہتمام غلامان ِ مصطفی کے مذہبی ذوق کی عکاس ہے۔شاہ عبد الحق قادری

میلاد النبی کا شایان نشان اہتمام غلامان ِ مصطفی کے مذہبی ذوق کی عکاس ہے۔شاہ عبد الحق قادری

ویب ڈیسک

23-Aug-2026
|

شہر قائد

میلاد النبی کا شایان نشان اہتمام غلامان ِ مصطفی کے مذہبی ذوق کی عکاس ہے۔شاہ عبد الحق قادری

کراچی: جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی تمام انسانیت کے لیے خیر و برکت اور امن و محبت کا پیغام لاتا ہے۔مسائل کے حل سیرت خاتم النبیین اور نظام اسلام میں موجود ہے۔

کراچی میں میلاد النبی کا شایان نشان اور پر وقار اہتمام غلامان ِ مصطفی کے مذہبی ذوق کی عکاسہینبی آخر الزماں انسانیت کی فوزو فلاح کے واسطے مبعوث ہوئے۔

انہوں نے میلاد النبی کے حوالے سے مرکز جما عت اھلسنّت کراچی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ،ساؤتھ پولیس انتظامیہ ایس ایس پی،ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز کے اجلاس میں کہا کہ میلاد تقریبات کیلئے سیکیورٹٰ کے مؤثر انتظامات کئے جائیں،

اس موقع پر انہوں نے سیکیورٹی سے متعلق کچھ مسائل کی نشاندہی اور تجاویز دیں۔ پولیس انتظامیہ نے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

شاہ عبدالحق قادری نے مزید کہا کہ میلا د مصطفی کی منانا محبت رسول کے اظہا ر کا ذیعہ اور دنیا تک پیغمبر اسلام کی تعلیمات امن و سلامتی،عدل و انصاف،احترام اانسانیت کا پیغام پہنچانا میلاد کا اولین مقصد ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp