LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

انصاف کے ساتھ، تحریک کا آغاز، 27 ستمبر 20 لاکھ افراد کا اسلام آباد کی جانب مارچ ہوگا، سہیل آفریدی

انصاف کے ساتھ، تحریک کا آغاز، 27 ستمبر 20 لاکھ افراد کا اسلام آباد کی جانب مارچ ہوگا، سہیل آفریدی

ویب ڈیسک

12-Aug-2026
|

تازہ ترین

انصاف کے ساتھ، تحریک کا آغاز، 27 ستمبر 20 لاکھ افراد کا اسلام آباد کی جانب مارچ ہوگا، سہیل آفریدی

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کے لیے ’’اسٹریٹ موومنٹ‘‘ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک کا آغاز ضلع خیبر سے کردیا گیا ہے اور اختتام اسلام آباد میں ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمرود میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ 27 ستمبر کے لیے ’’اسٹریٹ موومنٹ‘‘ کا آغاز بابِ خیبر سے ہوگیا ہے، جسے ’’انصاف کے ساتھ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک کا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور ملک میں ایسا نظام قائم کرنا ہے جہاں قانون طاقتور اور کمزور دونوں کے لیے یکساں ہو۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ’’انصاف کے ساتھ‘‘ تحریک کے ذریعے امیر اور غریب کو برابری کا حق دلانے اور جابر و ظالم عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے جدوجہد کی جائے گی۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ 27 ستمبر کو ملک کی تاریخ اور تقدیر بدلنے کے لیے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے دعویٰ کیا کہ 27 ستمبر کو 20 لاکھ افراد اسلام آباد پہنچیں گے، جبکہ عمران خان رہائی موومنٹ کی رکنیت 5 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ ان کے مطابق اس رکنیت میں سب سے زیادہ حصہ پنجاب سے سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے جمہوریت کو دفن کیا ہے، انہیں نوجوانوں کا جذبہ اور جنون دیکھ لینا چاہیے۔ سہیل آفریدی نے ملک میں انصاف کے نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب انصاف کا نظام ختم ہوجائے تو عوام کے پاس اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں رہتا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کی جماعت اور کارکن انصاف کے حصول کے لیے اسلام آباد جائیں گے اور 27 ستمبر کی تحریک کو ایک بڑی عوامی جدوجہد میں تبدیل کیا جائے گا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp