LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

صدر اور وزیراعظم کی قوم کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد، امن و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں

صدر اور وزیراعظم کی قوم کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد، امن و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں

ویب ڈیسک

26-Aug-2026
|

تازہ ترین

صدر اور وزیراعظم کی قوم کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد، امن و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں امن، استحکام، خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ بحیثیت امتِ محمدی ﷺ ہم پر لازم ہے کہ سیرتِ طیبہ کی روشنی میں معاشرے میں عدل و انصاف، برداشت، بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانی وقار کے تحفظ کو عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل سیرتِ رسول ﷺ سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے علم، بلند کردار، محنت اور خدمتِ انسانیت کو اپنی زندگی کا مقصد بنائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسوۂ حسنہ ﷺ تمام مسلمانوں کی دینی و دنیاوی اصلاح، فلاح اور کامیابی کے لیے مشعلِ راہ ہے، جبکہ نبی کریم ﷺ کی مبارک زندگی دینِ اسلام کی تعلیمات کا بہترین عملی نمونہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ سیرتِ طیبہ ﷺ کو اپنے کردار، انفرادی رویوں اور اجتماعی طرزِ عمل میں اپنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو مضبوط، خوشحال، پرامن اور فلاحی ریاست بنانے کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

صدر مملکت اور وزیراعظم نے اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، ترقی، استحکام اور عوام کی خوشحالی کے لیے بھی خصوصی دعائیں کیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp