LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

مظلوموں کا ساتھ، کمزوروں کی حمایت اور انسانی وقار کا احترام سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کا پیغام ہے، بلاول بھٹو

مظلوموں کا ساتھ، کمزوروں کی حمایت اور انسانی وقار کا احترام سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کا پیغام ہے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک

26-Aug-2026
|

پاکستان

مظلوموں کا ساتھ، کمزوروں کی حمایت اور انسانی وقار کا احترام سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کا پیغام ہے، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 12 ربیع الاول 1448ھ کے بابرکت موقع پر پاکستانی قوم سمیت پوری امت مسلمہ کو نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ پوری انسانیت کے لیے رحمت، عدل، شفقت اور امن کا ابدی پیغام ہے، جبکہ حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات کسی ایک زمانے یا خطے تک محدود نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کے اسوۂ حسنہ پر عمل کا تقاضا ہے کہ مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہوا جائے، کمزوروں کا ساتھ دیا جائے، عفو و درگزر سے کام لیا جائے اور ہر انسان کے وقار اور بنیادی حقوق کا احترام کیا جائے۔

بلاول بھٹو نے قوم پر زور دیا کہ حیاتِ طیبہ ﷺ اور کردارِ مصطفیٰ ﷺ سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے اخوت، رواداری، حسنِ سلوک اور خدمتِ انسانیت کے عزم کی تجدید کی جائے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور پوری امت مسلمہ کو باہمی اتحاد و ہم آہنگی، خوشحالی اور دائمی امن عطا فرمائے اور ہمیں نبی کریم ﷺ کے اسوۂ حسنہ کو انفرادی زندگی اور اجتماعی کردار میں اپنانے کی توفیق دے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp