LogoFriday, September, 4, 2026

News Point PK

ایران جنگ مڈٹرم انتخابات تک ختم ہوگی یا نہیں؟ کچھ نہیں کہہ سکتا، جے ڈی وینس

ایران جنگ مڈٹرم انتخابات تک ختم ہوگی یا نہیں؟ کچھ نہیں کہہ سکتا، جے ڈی وینس

ویب ڈیسک

04-Sept-2026
|

بین الاقوامی

ایران جنگ مڈٹرم انتخابات تک ختم ہوگی یا نہیں؟ کچھ نہیں کہہ سکتا، جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ نومبر میں ہونے والے امریکی مڈٹرم انتخابات تک ختم ہوگی یا نہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا کہ چین ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کی امریکی کوششوں میں تعاون کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین ایرانی تیل کا بڑا خریدار ہے، اس لیے تہران پر معاشی دباؤ بڑھانے میں بیجنگ اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

امریکی نائب صدر نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار ایران کے آئل ٹینکرز پر ہونے والے حملوں کو قرار دیا۔ ان کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایران کا اسٹریٹیجک کنٹرول عملی طور پر ختم ہوچکا ہے۔

جے ڈی وینس نے واضح کیا کہ جب تک ایران بحری جہازوں پر فائرنگ کا سلسلہ بند نہیں کرتا، امریکا تہران کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔ تاہم ان کا دعویٰ تھا کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل اب جنگ سے قبل کی سطح کے قریب پہنچ چکی ہے۔

ایران میں شادی کی تقریب کو مبینہ طور پر نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے امریکی نائب صدر نے کہا کہ امریکا جنگی کارروائیوں میں عام شہریوں کو ہدف نہیں بناتا۔ انہوں نے ایرانی سرکاری میڈیا کی رپورٹس پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ سینٹکام واقعے کی تحقیقات کررہا ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp