LogoFriday, September, 4, 2026

News Point PK

ایرانی نظام کا تختہ الٹنا اب امریکا اور ہماری دسترس میں ہے، اسرائیلی وزیراعظم کا دعویٰ

ایرانی نظام کا تختہ الٹنا اب امریکا اور ہماری دسترس میں ہے، اسرائیلی وزیراعظم کا دعویٰ

ویب ڈیسک

03-Sept-2026
|

بین الاقوامی

ایرانی نظام کا تختہ الٹنا اب امریکا اور ہماری دسترس میں ہے، اسرائیلی وزیراعظم کا دعویٰ

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا اسلامی جمہوری نظام اس وقت اپنی تاریخ کے کمزور ترین دور سے گزر رہا ہے اور اسے اقتدار سے ہٹانا اب اسرائیل اور امریکا کی دسترس میں ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فوجی قیادت کے ساتھ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ایرانی حکومت لڑکھڑا رہی ہے اور اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور امریکا کے پاس ایرانی نظام کے خلاف کارروائی کے لیے پہلے سے زیادہ مواقع موجود ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ایرانی اسلامی جمہوری نظام کا خاتمہ اب ایک قابلِ حصول مقصد بن چکا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایرانی نظام کی تبدیلی اسرائیل کے سامنے موجود اہم اہداف میں شامل ہے اور موجودہ صورتحال میں یہ مقصد ناممکن نہیں رہا۔

نیتن یاہو طویل عرصے سے ایران کی موجودہ حکومت کو اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے رہے ہیں۔ حالیہ عرصے میں بھی اسرائیلی قیادت کی جانب سے ایرانی نظام پر دباؤ اور اس کی تبدیلی کے امکانات سے متعلق بیانات سامنے آتے رہے ہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp