امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کو درست قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران جنگ میں پہلے ہی کامیابی حاصل کرچکا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے معاملے میں امریکا نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا اور موجودہ جنگ میں امریکی برتری واضح ہوچکی ہے۔
ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے خاتمے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات سے متعلق سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ اگر اے آئی کبھی انسانیت کے خلاف استعمال ہوئی تو اسے روکنے کا کوئی نہ کوئی راستہ ضرور نکالا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ذخائر میں کمی سے متعلق رپورٹس کو مسترد کردیا۔ ٹروتھ سوشل پر بیان میں انہوں نے ایسی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کے پاس گولہ بارود کی وافر مقدار موجود ہے۔
امریکی صدر کے مطابق امریکا دفاعی ہتھیاروں کی پیداوار میں بھی تیزی لارہا ہے اور بڑے پیمانے پر ذخائر تیار کیے جارہے ہیں۔ حالیہ رپورٹس میں البتہ بعض اہم میزائل اور فضائی دفاعی نظاموں کے ذخائر پر دباؤ کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ٹرمپ نے اس سے قبل بھی ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کو کامیاب قرار دیا ہے، جبکہ خطے میں کشیدگی اور فوجی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔








