پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیرس میں مختصر قیام کے بعد لندن پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اپنے والد صدر آصف علی زرداری کے ساتھ قیام کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے لندن روانگی سے قبل تقریباً ایک ہفتہ آسٹریا میں قیام کیا، جس کے بعد وہ پیرس گئے اور مختصر قیام کے بعد لندن پہنچے۔
دوسری جانب بختاور بھٹو زرداری بھی اپنے شوہر محمود چوہدری اور بچوں کے ہمراہ لندن پہنچ چکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھٹو زرداری خاندان کی لندن میں تقریباً ایک ہفتے تک موجودگی متوقع ہے، جبکہ آصفہ بھٹو زرداری کی بھی آئندہ چند روز میں لندن آمد کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
لندن میں قیام کے دوران خاندان کے افراد کی نجی ملاقاتیں اور دیگر مصروفیات متوقع ہیں۔








