LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

اصولوں سے دستبردار نہیں ہوں گے، حکام ہوش کے ناخن لیں، سلمان اکرم راجہ

اصولوں سے دستبردار نہیں ہوں گے، حکام ہوش کے ناخن لیں، سلمان اکرم راجہ

ویب ڈیسک

09-Oct-2026
|

پاکستان

اصولوں سے دستبردار نہیں ہوں گے، حکام ہوش کے ناخن لیں، سلمان اکرم راجہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پارٹی ہر مشکل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ بے گناہ شہریوں کی جانیں ان کے لیے مقدم ہیں اور وہ ایسے کسی لائحہ عمل کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے بے گناہوں کا خون بہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی پنجاب سے لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کرے گی اور بڑی تعداد میں قافلے شامل ہوں گے۔ انہوں نے پشاور میں کارکنوں کے مبینہ اغوا کی مذمت بھی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور جنرل سیکرٹری ان پر اہم ذمہ داریاں ہیں اور وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے مقدمات بھی دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ ہوش کے ناخن لیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp