LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال

اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال

ویب ڈیسک

04-Oct-2026
|

پاکستان

اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال

نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت امن، استحکام اور معاشی بحالی کی ضرورت ہے، دہشتگردی کا خاتمہ قومی فریضہ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 2027 پاکستان کے لیے نئی بلندیوں کا سال ثابت ہوسکتا ہے، تاہم ملک کو آگے بڑھنے کے لیے امن اور سیاسی استحکام درکار ہے۔

وفاقی وزیر نے اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے والوں سے سوال کیا کہ وہ کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ ریاست میں قانون کی بالادستی ضروری ہے اور جرائم میں ملوث افراد کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔

احسن اقبال نے کہا کہ اگر کسی نے جرم کیا ہے تو کوئی لانگ مارچ اسے قانون سے بچا یا رہائی نہیں دلا سکتا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp