Related News

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس صحیح تھی ، صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن

برطانیہ: ڈربی میں دھماکے کے بعد سرچ آپریشن، 2 افراد زیرحراست

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مغربی کنارے میں فلسطینی شہید

پیوٹن دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے

سمری پر دستخط : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات
برطانیہ: ڈربی میں دھماکے کے بعد سرچ آپریشن، 2 افراد زیرحراست
18 hours ago | تازہ ترین | Hanif

ڈربی : برطانیہ کے علاقے ڈربی میں کنٹرول شدہ ایک دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کے سرچ آپریشن کے دوران دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں مشکوک جان کر دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے احتیاطی طور پر کسی بھی ناخوشگوار ممکنہ واقعے کے پیش نظر تقریباً دو سو کے قریب گھروں کو ایمرجنسی طو رپر خالی کرا لیا جس سے مکینوں میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے علاقہ مکینوں کو خبردار کیا کہ چالیس اور پچاس سال کی عمر کے دو مشکوک افراد کو دھماکے کے بعد ولکن اسٹریٹ سے گرفتار کیا گیا ہے، دونوں پولینڈ کے شہری بتائے جاتے ہیں۔سپرنٹنڈنٹ ربیکا ویبسٹر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے پولیس اور انٹیلی جنس ادارے اپنا کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشن میں کیمونٹی کے لیے علاقے کو محفوظ قرار دیا گیا مگر احتیاطی طور پر لوگوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ چوبیس گھنٹے تک گھروں سے دور رہیں۔سپرنٹنڈنٹ ربیکا ویبسٹر کا کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے پولیس نے ایک سفید رنگ کی وین بھی قبضے میں لی ہے۔
Newspointpk Network. All rights reserved © 2025