Related News

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس صحیح تھی ، صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن

برطانیہ: ڈربی میں دھماکے کے بعد سرچ آپریشن، 2 افراد زیرحراست

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مغربی کنارے میں فلسطینی شہید

پیوٹن دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے

سمری پر دستخط : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات
غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مغربی کنارے میں فلسطینی شہید
18 hours ago | تازہ ترین | Hanif

غزہ : اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری کا سلسلہ جاری، مغربی کنارے میں ایک فلسطینی کو شہید کردیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں فائرنگ کرکے کے فلسطینی کو شہید کردیا۔مغربی کنارے میں اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے چھاپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔جیل میں قید معروف فلسطینی سیاسی شخصیت مروان برغوتی کے بیٹے نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے ان کے والد کو جیل میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔دوسری جانب غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں اور توپ خانے کی گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔اکتوبر 2023ء سے لیکر اب تک اسرائیلی نسل کشی کے نتیجے میں 70 ہزار 125 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار سے زائد ہے۔
Newspointpk Network. All rights reserved © 2025