Logo

News Point Pakistan – Latest Urdu News – NewspointPK

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس صحیح تھی ، صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن

10 hours ago | تازہ ترین | ویب ڈیسک

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس صحیح تھی ، صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن

کراچی :صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پرنٹ میڈیا کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پہلے لوگوں کی اخباروں سے اب موبائل سے صبح ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا پر خبریں چوبیس گھنٹے چھپتی ہیں۔ الیکٹرانک میڈیا نے اخبار کو ٹف ٹائم دیا۔

انہوں نے کہا تاہم ہم چاہتے ہیں کہ اخبار کے شعبے کو ترقی ملے، سوشل میڈیا پر بیشتر خبریں غلط ہوتی ہیں۔ ٹی وی پر بھی بریکنگ کے چکر میں دوڑ لگی رہتی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ اخباروں کو مضبوط کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میڈیا پھلے پھولے، اچھی جمہوریت میڈیا کی آزادی کے ساتھ کامیاب ہوتی ہے، پی پی پی مشکل ادوار میں میڈیا کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔

شرجیل میمن نے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا کہ جھوٹ بول بول کر ملک کے خلاف بیانیہ چلایا گیا، بانی پی ٹی آئی جنرل باجوہ کو تاحیات توسیع دینے کی بات کرتا تھا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک میں نفرت کی آگ پھیلائی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس صحیح تھی، باہر سے بیٹھ کر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کی گئی، یہ لوگ بیرون ملک سے ٹویٹ کرتے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ملک کو نقصان پہنچانے کی یہ ناکام سازش ہے جو کامیاب نہیں ہوگی۔

Newspointpk Network. All rights reserved © 2025