Related News

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس صحیح تھی ، صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن

برطانیہ: ڈربی میں دھماکے کے بعد سرچ آپریشن، 2 افراد زیرحراست

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مغربی کنارے میں فلسطینی شہید

پیوٹن دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے

سمری پر دستخط : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات
سمری پر دستخط : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات
1 day ago | تازہ ترین | ویب ڈیسک

اسلام آباد:صدرمملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے منظوری کے بعد ارسال کردہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور کردی۔
صدرآصف علی زرداری نے وزیراعظم کی جانب سے پیش کی گئی سمری کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت فیلڈ مارشل عاصم منیر، جو اس وقت چیف آف آرمی اسٹاف ہیں، انہیں بطور چیف آف ڈیفنس فورسز(سی ڈی ایف) پانچ سال کی مدت کیلئیتعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔
صدر مملکت نے ساتھ ہی چیف آف ائیر اسٹاف کو دو سال کی اضافی مدت ملازمت دینے کی بھی منظوری دی، جو ان کی موجودہ مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد 19 مارچ 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔
صدر نے آرمی چیف (جو اب سی ڈی ایف بھی ہوں گے) اور چیف آف ائیر اسٹاف دونوں کو ان کی آئندہ ذمہ داریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات کی سمری پر دستخط کرکے صدر مملکت کو منظوری کیلئے ارسال کردی تھی،وزیراعظم کی سمری کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے اور یہ تعیناتی 5 سال کیلئے ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف ایئر سٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع کی منظوری دے دی ہے اور اس توسیع کا اطلاق ان کی موجودہ 5 سالہ مدت ملازمت کے مارچ 2026 میں مکمل ہونے پر ہوگا۔
Newspointpk Network. All rights reserved © 2025