LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

امریکی صدر ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کا نام بدلنے کا مشورہ، اسرائیل کو بھی تحفظ کی یقین دہانی

امریکی صدر ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کا نام بدلنے کا مشورہ، اسرائیل کو بھی تحفظ کی یقین دہانی

ویب ڈیسک

03-Sept-2026
|

تازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کا نام بدلنے کا مشورہ، اسرائیل کو بھی تحفظ کی یقین دہانی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کا نام تبدیل کرکے اسے ’’آبنائے ٹرمپ‘‘ رکھنے کی دلچسپ تجویز دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر ایک بیان میں کہا کہ چونکہ امریکا نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے، اس لیے کیوں نہ اس کا نام ’’آبنائے ٹرمپ‘‘ رکھ دیا جائے۔

ٹرمپ نے اپنے مخصوص طنزیہ انداز میں کہا کہ اس نام کی تبدیلی سے آبنائے ہرمز بھی امریکا کی طرح پہلے سے زیادہ ’’ہاٹ‘‘ ہوجائے گا۔

امریکی صدر ایک بار پھر دعویٰ کرچکے ہیں کہ امریکا نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے، تاہم ایران اس دعوے کو تسلیم نہیں کرتا اور خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔

دوسری جانب ایران کے ساتھ جاری تازہ کشیدگی کے تناظر میں ٹرمپ نے اسرائیل کو بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ اسے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔

ایک ٹیلی فونک انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، وہ امریکا کے صدر ہیں اور اسرائیل کی حفاظت کی ذمہ داری ان کی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیل کا خیال رکھیں گے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp