LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

ٹرمپ کا دعویٰ مسترد، آبنائے ہرمز ہماری ملکیت، حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے، ایرانی نائب صدر

ٹرمپ کا دعویٰ مسترد، آبنائے ہرمز ہماری ملکیت، حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے، ایرانی نائب صدر

ویب ڈیسک

25-Aug-2026
|

بین الاقوامی

ٹرمپ کا دعویٰ مسترد، آبنائے ہرمز ہماری ملکیت، حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے، ایرانی نائب صدر

ایران کے اوّل نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر مکمل خودمختار اور قانونی اختیار حاصل ہے اور اس کا کنٹرول بھی ایران کے پاس ہے-

میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد رضا عارف نے آبنائے ہرمز سے متعلق ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کی ملکیت ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول اس کے قومی وسائل اور خودمختاری سے جڑا ہوا معاملہ ہے جس پر ایران اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا-

ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے مزید کہا کہ ایران کسی بھی ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے-

رپورٹ کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور جو بھی ایران کو دھمکی دے گا یا جارحانہ رویہ اختیار کرے گا اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

محمد رضا عارف نے سخت لہجے میں امریکا کو خبردار کیا کہ ایران کی طرف بری نظر سے دیکھنے والے دشمن کو بھی اپنے اقدام پر پچھتاوا ہوگا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp