بلوچستان سے ملک کے دیگر حصوں کے لیے ریلوے آپریشن ایک روزہ تعطل کے بعد بحال کر دیا گیا، جس کے بعد جعفر ایکسپریس معمول کے شیڈول کے مطابق دوبارہ روانہ ہو گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ریلوے حکام کے کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اپنی منزل کی جانب روانہ ہو چکی ہے، جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی آج مقررہ وقت پر کوئٹہ پہنچے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ریلوے ٹریک کی ضروری مرمت کے باعث ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کی گئی تھی، تاہم بحالی کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے۔
ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ سفر سے قبل اپنی ٹرین کے شیڈول کی تصدیق ضرور کر لیں تاکہ کسی بھی ممکنہ دشواری سے بچا جا سکے۔








