LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

پاکستان کو تقسیم کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

پاکستان کو تقسیم کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

ویب ڈیسک

31-Jul-2026
|

پاکستان

پاکستان کو تقسیم کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، تاہم ریاست دہشت گردی کے خلاف ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اے ٹی ایف ٹریننگ اسکول کوئٹہ میں 20ویں ٹریننگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کو متاثر کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، لیکن بلوچستان کے عوام اپنی ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو عناصر پاکستان کو تقسیم کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو دہشت گردی کو سیاسی معاملات سے الگ رکھنا چاہیے، کیونکہ ریاست کا استحکام ہر چیز پر مقدم ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچ نوجوان اب یہ حقیقت سمجھ چکے ہیں کہ تشدد اور مسلح جدوجہد کا راستہ بے نتیجہ ہے۔ انہوں نے ہتھیار چھوڑنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ قومی دھارے میں واپس آنا چاہتے ہیں، ان کے لیے ریاست کے دروازے کھلے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ اگر کوئی بندوق کے زور پر اپنا نظریہ مسلط کرنا چاہتا ہے تو اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ بلوچستان اور پاکستان کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp