LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والے پہلے اپنا سیاسی قد دیکھیں، وقار مہدی

سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والے پہلے اپنا سیاسی قد دیکھیں، وقار مہدی

ویب ڈیسک

24-Aug-2026
|

پاکستان

سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والے پہلے اپنا سیاسی قد دیکھیں، وقار مہدی

پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے مصطفیٰ کمال کے نئے انتظامی یونٹس سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی سازشیں کرنے والے پہلے اپنی سیاسی حیثیت اور ماضی دیکھیں۔

وقار مہدی نے الزام عائد کیا کہ کراچی کو ماضی میں تباہ کرنے والے آج نئے انتظامی یونٹس اور ملکی بقا کی باتیں کررہے ہیں۔

ان کے مطابق پیپلز پارٹی نے شہر میں امن بحال کیا، نو گو ایریاز ختم کیے اور ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ ماضی میں کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی بات کی گئی، لیکن جب شہر میں ترقیاتی کام شروع ہوئے تو سندھ کی تقسیم کا نعرہ سامنے آگیا۔

انہوں نے سوال کیا کہ کراچی میں قتل و غارت، بھتہ خوری اور بدامنی کے دور میں شہر کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیوں نہیں کیا گیا؟

وقار مہدی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کو امن، محبت اور ترقی دی ہے، عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے مخالفین اپنی جماعت کی ناکام سیاست کا جائزہ لیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp