LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

27 ستمبر کو انقلاب ہوگا، حقیقی آزادی یا شہادت، تیسرا کوئی راستہ نہیں، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی

27 ستمبر کو انقلاب ہوگا، حقیقی آزادی یا شہادت، تیسرا کوئی راستہ نہیں، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی

ویب ڈیسک

24-Aug-2026
|

تازہ ترین

27 ستمبر کو انقلاب ہوگا، حقیقی آزادی یا شہادت، تیسرا کوئی راستہ نہیں، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کو 40 لاکھ افراد اسلام آباد کی طرف نکلیں گے اور اس بار خالی ہاتھ واپس نہیں آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حقیقی آزادی کی جدوجہد میں گولی اور بندوق سے نہیں ڈریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بونیر کے سواڑی چوک میں اسٹریٹ موومنٹ سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا کہ نواز لیگ کی حکومت نے عمران خان کو شفا اسپتال میں علاج کی اجازت نہیں دی اور سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور وفاق میں ’’جعلی حکومت‘‘ مسلط ہے جو خود کو آئین و قانون سے بالاتر سمجھتی ہے۔ ان کے بقول 27 ستمبر کو انقلاب ہوگا اور عوام اپنا مقدمہ لڑنے کے لیے بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ان کے پاس حقیقی آزادی حاصل کرنے یا شہادت قبول کرنے کے سوا کوئی تیسرا راستہ نہیں۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنے مقصد سے ایک انچ بھی پیچھے نہ ہٹیں۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران خان نوجوانوں کے لیڈر اور قومی یکجہتی کی علامت ہیں، وہی ملک کو حقیقی خودمختاری دلا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اور آنے والے وقت میں ملک کی باگ ڈور انہی نے سنبھالنی ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp