کراچی میں پانی کا بدترین بحران جاری، شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

ویب ڈیسک
پاکستان

کراچی میں پانی کا بدترین بحران جاری مختلف علاقوں میں گزشتہ 6 دن سے پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہے اور خدشہ ہے کہ مزید 3 سے 4 دن شہر میں پانی کی فراہمی متاثر رہے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں بجلی کے بریک ڈاون کے باعث متاثر ہونے والی پانی لائنوں کا مرمتی کام تاحال مکمل نہیں ہوسکا، جس کے نتیجے میں شہر کو کروڑوں گیلن پانی فراہم نہیں کیا جا سکا اور مختلف علاقوں میں مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔
متعلقہ حکام کی جانب سے لائنوں کے مرمتی کام میں تاخیر کے باعث کراچی میں پانی کا بحران بدترین شکل اختیار کرتا جا رہا ہے جہاں 27 اپریل کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاون کی وجہ سے پانی تین لائنیں پھٹ گئی تھی۔
بعد ازاں لائن نمبر 5 کا مرمتی کام مکمل کرلیا گیا لیکن تاحال 6 دن گزرنے کے باوجود لائن نمبر ایک اور لائن نمبر دو کا مرمتی کام مکمل نہیں ہوسکا، جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بند ہے، متاثرہ علاقوں میں کورنگی، لانڈھی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، لیاقت آباد، پی آئی بی کالونی، ناظم آباد، ملیر، شاہ فیصل کالونی، چنیسر گوٹھ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر لائنوں کے مرمتی کام کی وجہ سے 7 پمپس سے شہر کو پانی فراہم نہیں کیا جا رہا ہے جس کے باعث شہر میں پانی کا بحران پیدا ہو گیا۔
نمایاں خبریں
کراچی میں افسوسناک واقعہ، بیٹی کی تدفین کیلئے جانے والا باپ ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

کراچی میں موسم گرم اور اندرون سندھ درجہ حرارت 49 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی

معرکہ حق: بلوچستان میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا انعقاد

مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، جیٹ فیول مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، حکومت نے ریلیف دینے کی بجائے عوام پر لیوی کا مزید بوجھ ڈال دیا

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally