LogoSaturday, May, 9, 2026

News Point PK

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، حکومت نے ریلیف دینے کی بجائے عوام پر لیوی کا مزید بوجھ ڈال دیا

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، حکومت نے ریلیف دینے کی بجائے عوام پر لیوی کا مزید بوجھ ڈال دیا

ویب ڈیسک

09-May-2026
|

خاص خبریں

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، حکومت نے ریلیف دینے کی بجائے عوام پر لیوی کا مزید بوجھ ڈال دیا

ملک میں آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس میں حکومت نے ریلیف دینے کے بجائے عوام پر لیوی کا بوجھ ڈال دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول پر لیوی 13روپے 91 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ، جس سے پیٹرول پر لیوی کی شرح 117روپے41 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل پر بھی پیٹرولیم لیوی 13روپے 91 پیسے فی لیٹر بڑھادی گئی ، جس سے ڈیزل پر لیوی کی شرح 42روپے 60 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، جس کا اطلاق گزشتہ شب 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے اضافہ کرکے فی لیٹر قیمت 414 روپے 58 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ اس سے قبل ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 399 روپے 58 پیسے تھی۔

اسی طرح پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے 92 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل 399 روپے 86 پیسے تھی۔

یاد رہے کہ حکومت نے اس سے پہلے 29 اپریل کو ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کرکےنئی قیمت 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کی تھی۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp