مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، جیٹ فیول مہنگا

ویب ڈیسک
پاکستان

حکومت نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے جب کہ جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مٹی کا تیل 41 روپے 80 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 318 روپے96 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 21 روپے 7پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس سے نئی قیمت 287 روپے 54پیسے سے گر کر 265 روپے 84 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
اس کے برعکس جہازوں میں استعمال ہونے والا ایندھن جیٹ 53 روپے 11 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔ جیٹ فیول کی قیمت 388 روپے 55 پیسے سے بڑھا کر 441 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے کمرشل جہازوں کے ٹکٹس مزید مہنگے ہو جائیں گے۔
نمایاں خبریں
کراچی میں موسم گرم اور اندرون سندھ درجہ حرارت 49 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی

معرکہ حق: بلوچستان میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا انعقاد

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، حکومت نے ریلیف دینے کی بجائے عوام پر لیوی کا مزید بوجھ ڈال دیا

ایران کی سفارتی اور جنگی پالیسیوں میں مجتبیٰ خامنہ ای پس پردہ متحرک، امریکی رپورٹ

معرکہ حق ! پاکستان نے اپنی طاقت کا لوہا منوایا !!!

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally