LogoSaturday, May, 9, 2026

News Point PK

معرکہ حق ! پاکستان نے اپنی طاقت کا لوہا منوایا !!!

معرکہ حق ! پاکستان نے اپنی طاقت کا لوہا منوایا !!!

نعیم اختر

08-May-2026
|

کالم|فیچر

معرکہ حق ! پاکستان نے اپنی طاقت کا لوہا منوایا !!!

9 مئی “معرکہ حق” اور آپریشن بنیان المرصوص پاکستان کی عسکری تاریخ کا وہ روشن باب جس نے نہ صرف دشمن کے غرور کو خاک میں ملایا بلکہ پوری دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں-

یہ وہ دن تھا جب افواجِ پاکستان، بالخصوص پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات، مہارت اور جدید جنگی حکمتِ عملی کا ایسا مظاہرہ کیا کہ بھارت کو اپنی تاریخ کی بدترین اور عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دشمن اپنی عددی برتری، جنگی شور اور میڈیا پروپیگنڈے کے باوجود پاکستان کے عزم، اتحاد اور فولادی قوت کے سامنے ٹھہر نہ سکا۔

فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی ولولہ خیز قیادت میں افواجِ پاکستان نے جس پیشہ ورانہ مہارت اور جرآت کا مظاہرہ کیا وہ آنے والی نسلوں کیلئے مثال بن چکا ہے، دنیا نے دیکھا کہ کس طرح پاک فضائیہ کے شاہینوں نے لمحوں میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

جدید ٹیکنالوجی، بہترین حکمت عملی اور غیر متزلزل حوصلے نے دشمن کو حیران و پریشان کر دیا۔

بھارت جو ہمیشہ خطے میں اپنی طاقت کا گھمنڈ کرتا تھا اسے پہلی بار احساس ہوا کہ پاکستان صرف ایک ایٹمی قوت ہی نہیں بلکہ ایک زندہ، بیدار اور غیرت مند قوم بھی ہے۔

“معرکہ۔حق” صرف جنگی کامیابی کا نام نہیں بلکہ یہ پاکستانی قوم کے اتحاد، اعتماد اور حب الوطنی کی عظیم علامت بھی ہے، اس دن پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی، سیاسی اختلافات، لسانی تقسیم اور ذاتی مفادات پسِ پشت چلے گئے اور ہر پاکستانی کی زبان پر صرف ایک ہی نعرہ تھا: “پاکستان زندہ باد”۔

یہی قومی اتحاد ہماری اصل طاقت ہے یہی وہ جذبہ ہے جو ہر دشمن کے عزائم کو ناکام بناتا ہے پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جس دلیری کے ساتھ دشمن کے جنگی غرور کو توڑا اس نے دنیا بھر میں پاکستان کی دھاک بٹھا دی-

عالمی دفاعی ماہرین بھی پاکستانی پائلٹس کی مہارت اور حکمت عملی کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو گئے اور دشمن کو بھی یہ پیغام مل گیا کہ پاکستان پر میلی آنکھ ڈالنے والا ہمیشہ پشیمان ہوگا۔

اب بڑے سے بڑا طاقتور ملک بھی یہ جان چکا ہے کہ پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان اپنے وطن کے دفاع کا ہنر خوب جانتے ہیں۔

یہ حقیقت بھی کسی سے پوشیدہ نہیں کہ بھارت ہمیشہ پاکستان کے خلاف سازشوں، اشتعال انگیزی اور جارحیت کی پالیسی اپناتا رہا ہے مگر ہر بار اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

“آپریشن بنیان المرصوص” نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستان امن چاہتا ہے مگر اگر جنگ مسلط کی گئی تو جواب ایسا ہوگا جو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔

ہماری افواج نے صرف دشمن کو شکست نہیں دی بلکہ اس کے غرور، تکبر اور جنگی جنون کو بھی زمین بوس کر دیا۔

آج جب ہم “معرکہ حق” کی سالگرہ منا رہے ہیں تو ہمیں اپنے شہداء، غازیوں اور ان بہادر شاہینوں کو سلام پیش کرنا چاہیے جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر وطن کے دفاع کو یقینی بنایا، ان کی قربانیاں ہمیشہ قوم کیلئے مشعلِ راہ رہیں گی۔

یہ دن ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

پاکستان ایک مضبوط، باوقار اور ناقابلِ تسخیر ملک ہے۔ ہماری افواج ہمارا فخر ہیں، ہماری طاقت ہیں اور ہمارے تحفظ کی سب سے بڑی ضمانت ہیں۔

“معرکہ حق” نے دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستان کو کمزور سمجھنے والے ہمیشہ شکست کھائیں گے کیونکہ یہ وطن صرف زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ لاکھوں شہداء کی قربانیوں اور ایک غیرت مند قوم کے عزم کا نام ہے۔

نیوز پوائنٹ پر شائع ہونے والے مضامین کا کالم نگار کی رائے کے ساتھ متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔(ادارہ)

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp