LogoSaturday, May, 9, 2026

News Point PK

قطر خطے میں امن کیلئے سرگرم، شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی امریکا پہنچ گئے

قطر خطے میں امن کیلئے سرگرم، شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی امریکا پہنچ گئے

ویب ڈیسک

08-May-2026
|

بین الاقوامی

قطر خطے میں امن کیلئے سرگرم، شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی امریکا پہنچ گئے

قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی اہم سفارتی دورے پر امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قطری وزیراعظم اپنے دورے میں امریکا کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔ جن میں ایران کے ساتھ کشیدگی، جنگ بندی کی کوششوں اور ممکنہ امن منصوبے پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔

قطری سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن حمد المفتاح نے سوشل میڈیا پر شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کا خیرمقدم کرتے ہوئے انھیں ’’امن کا سفیر‘‘ قرار دیا۔

حمد المفتاح نے مزید کہا کہ قطر خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور جنگ کے سفارتی حل کے لیے متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔

قطری وزیراعظم کا ایئرپورٹ پر پُرتپاک استقبال کیا گیا اور بعد ازاں اُن سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ملاقات کی جو ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ٹیم کے سربراہ بھی ہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp