معرکۂ حق میں ناکامی، بھارت کے جھوٹے الزامات دم توڑ گئے، پروپیگنڈا عالمی سطح پر بے نقاب

ویب ڈیسک
تازہ ترین

پاکستانی افواج کی کاری ضرب کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر مضحکہ خیز الزامات پر اتر آیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں آپریشن سندور کے دوران بھارتی میڈیا نام نہاد بھارتی دفاعی برتری دکھا کر عوام کو بےوقوف بناتا رہا۔ معرکہ حق میں بدترین ہزیمت کےدوران مودی سرکار نے امرتسر پرپاکستانی میزائل حملوں کا بےبنیاد الزام لگا دیا۔
پاکستان نے امرتسر میں پاکستانی میزائل حملوں کے جعلی بھارتی بیانیہ کا ٹھوس شواہد کیساتھ پردہ چاک کر دیا۔ پاکستان دفترخارجہ نے مضحکہ خیز بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کر دی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے 9 مئی 2025 کو پریس کانفرنس میں بھارتی جھوٹ کو ثبوتوں کیساتھ بے نقاب کیا۔ پاک فضائیہ نے عالمی میڈیا کے سامنے زمینی حقائق کی بنیاد پر بھارتی پروپیگنڈا کا پردہ فاش کیا۔
سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھی امرتسر میں گرنے والے میزائل کو بھارتی ساختہ قرار دیا۔
نمایاں خبریں
ایران کا خلیج فارس میں غیر ملکی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کا دعویٰ

کراچی میں افسوسناک واقعہ، بیٹی کی تدفین کیلئے جانے والا باپ ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

استعمار اور استحصال کی مستقبل میں کوئی جگہ نہیں، ایرانی صدر

معرکہ حق: بلوچستان میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا انعقاد

ایران کی سفارتی اور جنگی پالیسیوں میں مجتبیٰ خامنہ ای پس پردہ متحرک، امریکی رپورٹ

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally