استعمار اور استحصال کی مستقبل میں کوئی جگہ نہیں، ایرانی صدر

ویب ڈیسک
بین الاقوامی

ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ دنیا میں استعمار اور استحصال کی کوئی جگہ نہیں ہے، ایران باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دیگر ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات جاری رکھے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی قسم کی استعمار یا استحصال کو مسترد کرتا ہے اور عالمی تعلقات کو برابری اور احترام کے اصولوں پر استوار کرنے کا حامی ہے۔
انہوں نے کہا کہ استعمار اور استحصال کی مستقبل میں کوئی جگہ نہیں ہے، ایرانی قوم کی ثقافت میں برداشت اور رواداری ہے جبکہ ظلم کے خلاف جدوجہد اس خطے کی تاریخ کا روشن باب رہی ہے۔
مسعود پیزشکیان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایران ہمیشہ ایسے تعلقات کا خواہاں رہا ہے جو دو طرفہ احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہوں۔
نمایاں خبریں
ایران کا خلیج فارس میں غیر ملکی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کا دعویٰ

معرکۂ حق میں ناکامی، بھارت کے جھوٹے الزامات دم توڑ گئے، پروپیگنڈا عالمی سطح پر بے نقاب

ایران کی سفارتی اور جنگی پالیسیوں میں مجتبیٰ خامنہ ای پس پردہ متحرک، امریکی رپورٹ

14 نکاتی معاہدے پر مشاورت ، اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات بحال ہونے کا امکان

ڈونلڈ ٹرمپ نے روس یوکرین 3 روزہ جنگ بندی کا بڑا اعلان کردیا

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally