ڈونلڈ ٹرمپ نے روس یوکرین 3 روزہ جنگ بندی کا بڑا اعلان کردیا

ویب ڈیسک
بین الاقوامی

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان 3 روز کے لیے جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک ایک،ایک ہزار قیدیوں کا تبادلہ کریں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان 3 روز (9، 10 اور 11 مئی) کے لیے جنگ بندی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ روس میں تقریبات یوم فتح کے حوالے سے منائی جا رہی ہیں لیکن یوکرین بھی دوسری جنگ عظیم میں ایک اہم کردار ادا کرنے والا ملک تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ جنگ بندی میں تمام فوجی کارروائیوں میں تعطل شامل ہوگا اور دونوں ممالک میں ایک،ایک ہزار قیدیوں کا تبادلہ بھی ہوگا۔
امریکی صدر نے بتایا کہ یہ درخواست براہ راست میری جانب سے کی گئی تھی اور میری درخواست پر روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن اور یوکرینی صدردولودومیر زیلنسکی کی جانب سے اتفاق کرنے پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے یہ ایک طویل خون ریز اور سخت جنگ کے خاتمے کی شروعات ثابت ہوگی اور اس بڑی جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری ہیں جو دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑا تنازع ہے-
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ہر گزرتے دن ہم اس تنازع کے حل کے قریب پہنچ رہے ہیں۔
نمایاں خبریں
ایران کا خلیج فارس میں غیر ملکی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کا دعویٰ

استعمار اور استحصال کی مستقبل میں کوئی جگہ نہیں، ایرانی صدر

معرکۂ حق میں ناکامی، بھارت کے جھوٹے الزامات دم توڑ گئے، پروپیگنڈا عالمی سطح پر بے نقاب

ایران کی سفارتی اور جنگی پالیسیوں میں مجتبیٰ خامنہ ای پس پردہ متحرک، امریکی رپورٹ

14 نکاتی معاہدے پر مشاورت ، اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات بحال ہونے کا امکان

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally