LogoSaturday, May, 9, 2026

News Point PK

کراچی میں افسوسناک واقعہ، بیٹی کی تدفین کیلئے جانے والا باپ ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

کراچی میں افسوسناک واقعہ، بیٹی کی تدفین کیلئے جانے والا باپ ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

ویب ڈیسک

09-May-2026
|

تازہ ترین

کراچی میں افسوسناک واقعہ، بیٹی کی تدفین کیلئے جانے والا باپ ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

اپنی 6 ماہ کی بیٹی کی تدفین کے لیے جانے والے نوجوان کو سفاک ڈاکوؤں نے قتل کردیا جبکہ مقتول کا بھائی بھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ پنجاب بس اڈے کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور اس کا بھائی زخمی ہوگیا ۔ مقتول اپنی 6 ماہ کی بیٹی کی تدفین کے لیے آبائی علاقے گھوٹکی جا رہا تھا ۔

واقعہ سچل تھانے کی حدود میں سہراب گوٹھ پنجاب بس اڈا پیڈسٹیرین برج کے قریب پیش آیا، جہاں سے جاں بحق اور زخمی نوجوانوں کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ ڈی ایس پی اورنگ زیب خٹک نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 27 سالہ منصور احمد اور زخمی کی 23 سالہ راشد کے نام سے کی گئی ، جو دونوں سگے بھائی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والے بھائی راشد نے اسپتال میں بتایا کہ منصور کی 2 سال قبل شادی ہوئی تھی اور اس کی ایک 6 ماہ کی بیٹی تھی ۔ جمعہ کی شب گھر سے اطلاع ملی کہ منصور کی بیٹی کا انتقال ہوگیا ہے، جس پر وہ اور منصور ہفتے کی صبح گھوٹکی جانے کے لیے نکلے تھے ۔

زخمی نوجوان نے بتایا کہ سہراب گوٹھ پنجاب بس اڈا پیڈسٹیرین برج کے قریب دونوں بھائی بس کے انتظار میں کھڑے تھے کہ 2 ڈاکو آئے اور ان سے چھینا جھپٹی شروع کر دی ۔

منصور جو پہلے ہی اپنی کمسن بچی کے غم میں تھا، اس کی ڈاکوؤں سے تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوگئی، جس پر دوسرے ڈاکو نے مشتعل ہو کر فائرنگ کر دی ، جس سے منصور موقع پرجاں بحق ہوگیا ۔

مقتول 4 بھائیوں میں سب سے بڑا تھا ۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے، جس کے بعد اس کی لاش لاش آبائی علاقے گھوٹکی لے جائی گئی۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp