LogoSaturday, May, 9, 2026

News Point PK

کراچی میں موسم گرم اور اندرون سندھ درجہ حرارت 49 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی

کراچی میں موسم گرم اور اندرون سندھ درجہ حرارت 49 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی

ویب ڈیسک

09-May-2026
|

پاکستان

کراچی میں موسم گرم اور اندرون سندھ درجہ حرارت 49 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی

شہر قائد کے لیے آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیشگوئی جاری کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے ہیٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

شہر میں دوپہر کے وقت نمی کا تناسب 55 تا 65 فیصد تک ریکارڈ ہو سکتا ہے، جبکہ سمندری ہواؤں کے ساتھ مغربی سمت کی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

علاوہ ازیں صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

11 مئی تک صوبے کے وسطی اور بالائی علاقوں میں ہیٹ ویو کی صورتحال جاری رہے گی۔ اس کے زیر اثر شہید بینظیر آباد، گھوٹکی، خیرپور، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر کے اضلاع میں دن شدید گرم رہے گا۔

مذکورہ علاقوں میں پارہ 47 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ شدید گرمی کی وجہ سے عوام بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری دن کے اوقات میں سورج کی براہ راست تپش میں گھروں سے نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا استعمال زیادہ کریں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp