LogoSaturday, May, 9, 2026

News Point PK

معرکہ حق اور بنیان المرصوص میں پاکستان فوج کی حکمت عملی دنیا نے دیکھی، ایئر چیف مارشل

معرکہ حق اور بنیان المرصوص میں پاکستان فوج کی حکمت عملی دنیا نے دیکھی، ایئر چیف مارشل

ویب ڈیسک

18-Apr-2026
|

پاکستان

معرکہ حق اور بنیان المرصوص میں پاکستان فوج کی حکمت عملی دنیا نے دیکھی، ایئر چیف مارشل

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ مئی میں دشمن پاکستان کی طاقت اور ہنرمندی دیکھ کر دنگ رہ گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب میں ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ معرکہ حق اور بنیان المرصوص میں پاکستان آرمی کی حکمت عملی پوری دنیا نے دیکھی، پاکستان ایئر فورس نے نہ صرف دشمن کے جہاز گرائے بلکہ تاریخ رقم کی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اور عسکری قیادت کی عالمی سطح پر امن کے قیام کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں، پاکستان پر امن ملک ہے جو عالمی سطح پر تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

ایئر چیف مارشل نے کہا کہ پاکستان کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان بھارت کے زیر قبضہ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، کیڈٹس کی بنیادی ذمہ داری ملکی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 153 ویں پی ایم اےلانگ کورس، 38 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 72 ویں انٹیگریٹڈ کورس، 15 ویں مجاہد کورس اور27 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹ شامل تھے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp