LogoTuesday, June, 2, 2026

News Point PK

آندھی اور گردوغبار نے گھوٹکی میں تباہی مچا دی، نظامِ زندگی درہم برہم، درجنوں افراد زخمی

آندھی اور گردوغبار نے گھوٹکی میں تباہی مچا دی، نظامِ زندگی درہم برہم، درجنوں افراد زخمی

ویب ڈیسک

02-Jun-2026
|

پاکستان

آندھی اور گردوغبار نے گھوٹکی میں تباہی مچا دی، نظامِ زندگی درہم برہم، درجنوں افراد زخمی

گھوٹکی اور اس کے گرد و نواح میں اچانک آنے والے شدید مٹی کے طوفان اور تیز آندھی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق طوفان کی شدت نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیے اور کئی علاقوں میں بجلی، مواصلات اور ٹریفک کا نظام متاثر ہو کر رہ گیا۔

علاقے میں چلنے والی تیز آندھی اور گردوغبار کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی جس سے سڑکوں پر سفر خطرناک بن گیا اور ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔

متعدد مقامات پر کچے مکانات کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ شہریوں کے گھروں پر نصب سولر پینل بھی شدید ہواؤں کی زد میں آ کر تباہ ہو گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر گھوٹکی کے مطابق آندھی کے دوران درخت، دیواریں اور سولر پلیٹیں گرنے کے مختلف واقعات میں تحصیل اسپتال اوباڑو میں 50 زخمیوں کو منتقل کیا گیا جہاں ایک بچی دم توڑ گئی۔

دوسری جانب ڈہرکی اسپتال میں بھی 5 زخمیوں کو لایا گیا -

طوفان کے باعث کئی مقامات پر پرانے اور بڑے درخت جڑوں سمیت اکھڑ گئے جبکہ بجلی کے متعدد کھمبے گرنے سے وسیع علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

مواصلاتی نظام میں بھی خلل کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp