LogoTuesday, June, 2, 2026

News Point PK

نئے مالی سال کیلئے 43 کھرب روپے کے قومی ترقیاتی پروگرام کی منظوری

نئے مالی سال کیلئے 43 کھرب روپے کے قومی ترقیاتی پروگرام کی منظوری

ویب ڈیسک

02-Jun-2026
|

پاکستان

نئے مالی سال کیلئے 43 کھرب روپے کے قومی ترقیاتی پروگرام کی منظوری

وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے لیے43 کھرب روپے کے قومی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دیدی، اس میں مخلوط حکومت برقرار رکھنے کیلیے87 ارب روپے شامل ہے، ترقیاتی پروگرام کی تین چوتھائی فنڈنگ صوبے کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سالانہ پلان رابطہ کمیٹی نے نئے مالی سال کیلیے 42.64 کھرب روپے کے مجموعی قومی ترقیاتی بجٹ کی سفارش کی، اس کی حتمی توثیق قومی اقتصادی کونسل کرے گی جس کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کل بدھ کو ہو گا۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سالانہ پلان رابطہ کمیٹی نے 11.26 کھرب روپے کے وفاقی پی ایس ڈی پی کی سفارش کی جس میں267 ارب کی بیرونی امداد شامل ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے مجوزہ پی ایس ڈی پی کیلئے وزارت خزانہ کو200 ارب کی اضافی گنجائش پیدا کرنے کا کہا ہے جس کا اس وقت حجم11.26 کھرب روپے ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت اتحادیوں کی تجویز کردہ منصوبوں پر87 ارب روپے خرچ کرے گی، جو مخلوط حکومت کی قیمت اور تین اہم ڈیموں داسو، دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کیلئے مختص فنڈز کے برابر ہے، داشو اور دیامر بھاشا ڈیموں کیلئے25 ، 25 ارب اور مہمند ڈیم کیلئے39 ارب تجوز کئے گئے ہیں۔

70 ارب روپے سرکاری بنچوں کے ارکان اسمبلی کی اسکیموں کیلئے مختص کئے ہیں، جس میں 50 کروڑ ہر رکن کی سفارش کردہ ہر اسکیم کیلئے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جاری منصوبوں کی تکمیل کیلئے درکار فنڈز بڑھ کر 108 کھرب روپے ہو گئے، جس طرح ان منصوبوں کیلئے فنڈز مختص کئے جا رہے، انہیں مکمل کرنے میں ایک عشرہ لگ سکتا ہے، بشرطیکہ کوئی نیا منصوبہ شروع نہ کیا جائے۔

انہوں نے مالی گنجائش نہ ہونے کے باوجود وفاقی حکومت نے لاہور بہاولنگر موٹروے کیلئے صرف25 کروڑ مختص کئے، جس کی کل لاگت 263 ارب روپے ہے، سندھ میں پنجاب موٹروے وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کی مخالفت کی ہے۔

انہوں نے مالی مشکلات کے باعث اگلے مالی سال کا پبلک سیکٹر ڈیولیمنٹ پروگرام کا محور قومی اہمیت کی منصوبے ہونے چاہئیں جو معاشی نمو میں تیزی لا سکیں۔

کمیٹی کے مطابق آئندہ مالی سال پنجاب 14.5 کھرب ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کریگا، جو رواں مالی سال سے7 فیصد زائد اور پنجاب کا ترقیاتی بجٹ وفاق کے ترقیاتی بجٹ سے ایک تہائی زائد ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ ترقیاتی منصوبوں پر816 ارب خرچ کریگا، جو رواں مالی سال سے29 ارب کم ہیں۔خیبرپختونخوا 564 ارب ترقیاتی منصوبوں پر خر چ کرے گا جورواں مالی سال سے63 ارب زائد ہے۔ بلوچستان کے نئے ترقیاتی بجٹ کا حجم308 ارب روپے ہے، جو رواں مالی سال سے53 ارب کم ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp