LogoTuesday, June, 2, 2026

News Point PK

حیدرآباد کے مسائل پر ایم کیو ایم پاکستان کی سندھ حکومت پر شدید تنقید

حیدرآباد کے مسائل پر ایم کیو ایم پاکستان کی سندھ حکومت پر شدید تنقید

نمائندہ نیوز پوائنٹ

02-Jun-2026
|

پاکستان

حیدرآباد کے مسائل پر ایم کیو ایم پاکستان کی سندھ حکومت پر شدید تنقید

حیدرآباد: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت کی کارکردگی پر سخت تنقید کی اور کہا کہ طویل عرصے سے اقتدار میں رہنے کے باوجود عوام کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جا سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد آج بھی پانی کی قلت، نکاسی آب کے ناقص نظام، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور دیگر شہری مسائل کا شکار ہے۔

ایم کیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ حیدرآباد کی ترقی کے نام پر اربوں روپے کے فنڈز خرچ کیے گئے، لیکن ان منصوبوں کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ سکے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ترقیاتی فنڈز کہاں خرچ ہوئے اور ان کا عملی فائدہ شہریوں کو کیوں نہیں ملا۔

ایم کیو ایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شہر میں انفراسٹرکچر تباہ حالی کا شکار ہے جبکہ مختلف علاقوں میں زمینوں پر قبضوں کی شکایات بھی بڑھ رہی ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہری مسائل کے حل کے لیے فوری اور موثر اقدامات کیے جائیں اور ترقیاتی منصوبوں کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد کے عوام بنیادی سہولیات کو ترس رہے ہیں اور سندھ حکومت شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے مطالبہ کیا کہ پانی، نکاسی آب، سڑکوں اور دیگر بنیادی مسائل کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ حیدرآباد کے عوام کے حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے اور شہری مسائل کے حل تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp