LogoTuesday, June, 2, 2026

News Point PK

گلگت بلتستان انتخابات: نواز شریف کی سرگرمیوں سے سیاسی واپسی کی قیاس آرائیاں تیز

گلگت بلتستان انتخابات: نواز شریف کی سرگرمیوں سے سیاسی واپسی کی قیاس آرائیاں تیز

ویب ڈیسک

02-Jun-2026
|

تازہ ترین

گلگت بلتستان انتخابات: نواز شریف کی سرگرمیوں سے سیاسی واپسی کی قیاس آرائیاں تیز

گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ نئی بحث کو جنم دے رہا ہے۔ سیاسی حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں کہ آیا نواز شریف پارٹی امور کی نگرانی سے آگے بڑھ کر عملی سیاست میں زیادہ فعال کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں نواز شریف آج (منگل) گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں، امیدواروں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے, دورے کے دوران انتخابات کی حکمت عملی، تنظیمی معاملات اور خطے کی ترقیاتی ترجیحات پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

نواز شریف اپریل میں انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد سے گلگت بلتستان کے انتخابی عمل میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں، 19 اپریل کو انہوں نے مری میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جی بی انتخابات 2026 کیلئے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کو حتمی شکل دی تھی، اس کے اگلے روز انہوں نے گلگت بلتستان کیلئے قائم پارلیمانی بورڈ سے خطاب بھی کیا۔

تاہم نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سینئر لیگی رہنما سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے حوالے سے نواز شریف کی سرگرمیاں محض پارٹی صدر کی حیثیت سے ان کی معمول کی ذمہ داریوں کا حصہ ہیں اور انہیں عملی سیاست میں واپسی سے تعبیر کرنا درست نہیں ہوگا۔

اس کے باوجود سیاسی مبصرین نواز شریف کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو آنے والے دنوں میں مسلم لیگ (ن) کی سیاسی حکمت عملی کے تناظر میں اہم قرار دے رہے ہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp