سانگھڑ : بھتہ خور پولیس اہلکاروں کے خلاف بڑا ایکشن چار کانسٹیبلز کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری

نمائندہ نیوز پوائنٹ
کورٹ|کرائم

سانگھڑ ایس ایس پی شاہ نواز چاچڑ نے ضلع میں بدعنوانی، بھتہ خوری اور منشیات فروشی میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 4 کانسٹیبلز کو فوری طور پر نوکری سے برطرف کر دیا
نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف کیے گئے اہلکاروں میں پی ایس پیرومل کانسٹیبل یوسف شاہ (نمبر 361) شامل ہے، جس پر کچی شراب، چرس، گٹکا اور سپاری فروخت کرنے والوں سے روزانہ اور ہفتہ وار بھتہ وصول کرنے کا الزام ثابت ہوا
اس پر یہ بھی سنگین الزام تھا کہ اس نے دیگر پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر سفینہ گٹکہ اور سپاری کی دو بوریاں سمیت گرفتار شدہ جوابدار منصب چانڈیو کو بغیر قانونی کارروائی کے رشوت کے عوض آزاد کیا
دوسرے برطرف شدہ اہلکاروں میں ڈی ایس پی شهدادپور کے گن مین کانسٹیبل محمد رفیق بروہی، 15 شہدادپور کے کانسٹیبل سکندر علی زرداری اور پولیس پیکٹ کے کانسٹیبل علی دینو زرداری شامل ہیں،
ان تینوں پر مختلف منشیات فروشی سے غیر قانونی بھتہ وصول کرنے اور سرکاری فرائض میں غفلت کے الزامات مکمل طور پر ثابت ہوئے ہیں
ایس ایس پی سانگھڑ کے مطابق برطرف کیے گئے اہلکاروں کو آرڈرلی روم میں ذاتی سماعت کا موقع دیا گیا، لیکن ان کی دی گئی وضاحتیں غیر تسلی بخش ثابت ہوئیں،
جس کے بعد کسی شوکاز نوٹس یا انکوائری کی ضرورت نہ سمجھتے ہوئے انہیں "میجر پنشمنٹ" کے تحت یکم جون 2026 سے نوکری سے فارغ کردیا گیا
جبکہ برطرف اہلکاروں کو اس فیصلے کے خلاف 30 دن کے اندر اعلیٰ حکام کو اپیل داخل کرنے کا حق حاصل ہے
نمایاں خبریں
حیدرآباد کے مسائل پر ایم کیو ایم پاکستان کی سندھ حکومت پر شدید تنقید

گلگت بلتستان میں عوامی اجتماع، نواز شریف کے بڑے اعلانات اور عوام سے شکوہ

گلگت بلتستان انتخابات: نواز شریف کی سرگرمیوں سے سیاسی واپسی کی قیاس آرائیاں تیز

نئے مالی سال کیلئے 43 کھرب روپے کے قومی ترقیاتی پروگرام کی منظوری

آندھی اور گردوغبار نے گھوٹکی میں تباہی مچا دی، نظامِ زندگی درہم برہم، درجنوں افراد زخمی

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally