LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

دہشتگردی کیخلاف جنگ ریڈ لائن، وزیراعلیٰ مستعفی ہوجائیں، گورنر خیبر پختونخوا

دہشتگردی کیخلاف جنگ ریڈ لائن، وزیراعلیٰ مستعفی ہوجائیں، گورنر خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک

09-Oct-2026
|

پاکستان

دہشتگردی کیخلاف جنگ ریڈ لائن، وزیراعلیٰ مستعفی ہوجائیں، گورنر خیبر پختونخوا

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور صوبے کو دہشتگردوں کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ 9 مئی جیسے اقدامات کی کوشش کی گئی تو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’’لکی ایرانی سرکس‘‘ قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ مارچ کے شرکا صوابی آنے سے گریز کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت وفاق سے محاذ آرائی کے بجائے عوام کے جان و مال کے تحفظ پر توجہ دے۔

گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کو اس معاملے پر متحد ہونا چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ گورنر راج کے نفاذ کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی، جبکہ آئینی معاملات آئین کے مطابق طے کیے جائیں گے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp