معرکہ حق کی فتح، شمال سے ساحل تک قوم ایک صف میں کھڑی رہی، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
تازہ ترین

معرکہ حق میں کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر سندھ حکومت کے زیر اہتمام کراچی کے نجی ہوٹل میں پُروقار یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریب میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، ارکان اسمبلی، اعلیٰ سول و عسکری حکام، کاروباری ودیگر اہم شخصیات نے شرکت کی، تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جبکہ تقریب میں معرکہ حق کی کامیابی سے متعلق دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معرکہ حق پاکستان کی تاریخ کا سنہرا باب ہے، پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، معرکہ حق میں پاکستانی قوم نے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا، یہ ہم سب کی یکجہتی کی جیت تھی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ معرکہ حق میں ہر پاکستانی نے اپنا کردار بخوبی نبھایا، دشمن سمجھتا تھا کہ پاکستان کو توڑا اور ہرایا جاسکتا ہے مگر یہ دشمن کا خیال تھا اور وہ پاکستان کی صلاحیتوں سے واقف نہیں تھا۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ معرکہ حق کی فتح صرف ہتھیاروں کی نہیں، عزم و حوصلے کی جیت تھی، یہ اُن لوگوں کی فتح تھی جنہوں نے جھکنے سے انکار کیا، شمال کے پہاڑوں سے بحیرۂ عرب کے ساحلوں تک قوم ایک صف میں کھڑی رہی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کھیتوں سے سندھ و بلوچستان کے صحراؤں تک یکجہتی کی مثال قائم ہوئی، پاکستان ہر چیلنج کے سامنے متحد ہو کر ڈٹ گیا، مسلح افواج نے جرات، نظم و ضبط اور وقار کے ساتھ دفاع کیا۔
بلاول بھٹو زردای نے کہا کہ ہم کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے، سرحدوں سے باہر کچھ عناصر تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں، جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے حقائق چھپانے کی سازش کی گئی، پاکستان ہر آزمائش میں ثابت قدم رہا ہے، ہم نے کبھی جنگ کی خواہش نہیں کی بلکہ ہمیشہ امن کو ترجیح دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشکل گھڑی آئی تو پاکستان نے کمزوری نہیں دکھائی، پاکستان نے جارحیت نہیں بلکہ ضرورت کے تحت دفاع کیا، یہ جدوجہد خواہش نہیں بلکہ قومی ذمہ داری تھی، موجودہ وقت غرور و لاپرواہی نہیں بلکہ غور و فکر کا تقاضا کرتا ہے اور ذمہ داری کا پیغام دیتا ہے۔
نمایاں خبریں
کراچی میں افسوسناک واقعہ، بیٹی کی تدفین کیلئے جانے والا باپ ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

کراچی میں موسم گرم اور اندرون سندھ درجہ حرارت 49 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی

معرکہ حق: بلوچستان میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا انعقاد

مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، جیٹ فیول مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، حکومت نے ریلیف دینے کی بجائے عوام پر لیوی کا مزید بوجھ ڈال دیا

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally