LogoTuesday, July, 21, 2026

News Point PK

امریکہ کو کسی بھی حملے کی بھاری قیمت چکانا ہوگی، ایران نے خبردار کر دیا

امریکہ کو کسی بھی حملے کی بھاری قیمت چکانا ہوگی، ایران نے خبردار کر دیا

ویب ڈیسک

19-Jul-2026
|

تازہ ترین

امریکہ کو کسی بھی حملے کی بھاری قیمت چکانا ہوگی، ایران نے خبردار کر دیا

ایران کی خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے امریکا کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت یا حملے کا فیصلہ کن اور تباہ کن جواب دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میجر جنرل علی عبداللہی نے اپنے بیان میں امریکا پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ’بڑا شیطان‘ اور ’مجرمانہ، دھوکے باز اور غدار دشمن‘ قرار دیا-

انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور اگر امریکا نے کسی نئی جارحیت کا آغاز کیا تو اس کی قیمت پہلے سے کہیں زیادہ بھاری چکانا پڑے گی۔

رپورٹ کے مطابق میجر جنرل عبداللہی نے کہا کہ حالیہ فوجی جھڑپوں میں ناکامی کے بعد دشمن اب ایرانی عوام اور قیادت کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم ایسی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

انہوں نے زور دیا کہ ایران کی مسلح افواج، عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان اتحاد کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ بیرونی دباؤ اور خطرات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی کمانڈر کا کہنا تھا کہ ایران کی دفاعی طاقت ہی ملک کے جنوب سے شمال اور مشرق سے مغرب تک امن، سلامتی اور خودمختاری کی ضمانت ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp